از قائد مجلس محمود آباد ،اڑیشہ :
(1)مؤرخہ 15 جنوری 2022 کو ایک تبلیغی نشست منعقد کی گئی ۔جو کہ سوال و جواب پر مشتمل تھی۔
مؤرخہ 22 جنوری 2022 کو اطفال الاحمدیہ کا آن لائن تربیتی کلا س منعقد ہوا ۔
مجسل اطفال الاحمیہ یادگیر:
مجسل اطفال الاحمدیہ یادگیر کے اراکین نے سیدنا حضورانورایدہ للہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں اجتماعی طور پر خطوط لکھے ۔
مجلس خدام الاحمدیہ حیدرآباد
یوم جمہوریہ کی مناسبت سے قومی جھنڈامسجد فلک نما کے سامنےشایان شان تنگ میں لہرایاگیا۔خدام ،اطفال اور انصار بزرگان کی اچھی خاصی تعداد اس مناسبت سے موجود تھی۔امیر صاحب کے علاوہ پولیس انسپکٹر ایس ررگوندرا بھی شریک ہوئے۔
ملکی رپورٹس(مارچ 2022)
ناظم تربیت ماندوجن کشمیر :20 فروری 2022 کو مجلس خدام الاحمدیہ ماندوجن کشمیر کی طرف سے نماز تہجد کے ساتھ یوم مصلح موعود کا آغاز ہوا۔بعد نماز مغرب و عشاء اس مناسبت سےقائد مجلس کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا۔جس میں تلاوت قرآن کریم ،نظم کے بعد دوتقاریر ہوئیں ۔
مؤرخہ 22۔2۔27 کو صدر جماعت احمدیہ ماندوجن کی صدارت ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تربیتی موضوعات پر دو تقاریر ہوئیں ۔
عبدالواحد خان ۔محبوب نگر :ضلع محبوب نگر و جڈچلہ کے افراد جماعت نے یتیم خانہ میں پرورش پارہے بچوں کی امداد کی ۔
بلال احمد کمار قائد مجلس کوریل کشمیر : ماہ فروری میں دو مثالی وقار عمل کئے گئے ۔دینی امتحان لیا گیا ۔20 فروری 2022 کو جلسہ یوم مصلح موعودؓ روایتی شان کے ساتھ منایا گیا ۔اس مناسبت سے مختلف علمی مقابلہ جات کروائے گئے تھے ۔ان کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے۔
صہیب احمد وانی ۔حیدرآباد:20 فروری 2022 کو بعد نماز عصر مسجد الحمد سعید آباد میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ روایتی شان کے ساتھ منایا گیا ۔جس میں تلاوت قرآن کریم ،نظم اور متن پیشگوئی کے بعد خاکسار صہیب احمد وانی ،مکرم سید شجاعت حسین صاحب اور مکرم ناصر خان صاحب مبلغ سلسلہ نے تقاریر کیں ۔اس مناسبت سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔
ضلع قائد کٹک ۔اڑیشہ :مجلس خدام الاحمدیہ کرڈاپلی نے فٹ با ل ٹورنامنٹ منعقد کیا جس میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کرڈاپلی اور کیرنگ کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔جس میں میں کرڈاپلی کی ٹیم نے جیت حاصل کی ۔فائنل میچ میں مکرم سفارت احمد خان صاحب نائب صدر ایسٹ اینڈیامہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوئے۔