وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے
اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے اُمیدوار
مخبر صادق حضرت محمد مصطفے ﷺ نے مسیح موعود کے لئے یہ نشانی بتائی تھی کہ وہ مال تقسیم کریگالیکن لوگ لینے سے منع کرینگے۔ یہاں اموال لٹانے سے مطلب روحانی مال و متاع ہے۔ کیونکہ دنیوی مال کے لئے انسانی طبیعت کافی حریص واقع ہوئی ہے۔ اور حدیث میں آیاہے کہ اگر ابن آدم کو سونے کی ایک وادی دی جائے تو وہ دوسری کا مطالبہ کریگا۔تو ثابت ہواکہ مال سے مراد روحانی مال ہے نہ کہ جسمانی۔ اور انبیا ء کی تاریخ بھی اسی کو ثابت کرتی ہے۔ انبیاء جن بیش بہا اموال کو لے کر دنیا میں مبعوث ہوتے ہیں انکو لینے سے دنیا انکار کرتی ہے۔ خداتعالیٰ کی ذات تمام لذات کا سرچشمہ ہوتی ہے۔اس مبدء فیض کے سامنے تمام چیزیں حقیر ہوتی ہیں ۔لیکن انبیاء کے منکرین نے شروع میں خداکی نعمت کو لینے اور اس کی ذات کو پہچاننے سے انکار کیا ہے۔
حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت اپنے آقا و متاع حضر ت محمد مصطفے ﷺ کی دوسری بعثت کے طور پر ہوئی ہے جس کا وعدہ سورہ جمعہ میں مذکور ہے۔ آنجناب ﷺ جن روحانی علوم ومعارف کے ساتھ دنیا میں مبعوث ہوئے تھے انکو ہی دنیا میں جاری وساری کرنے حضرت مسیح موعودؑ مبعوث ہوئے تھے۔ جیساکہ آپؑ اپنے ایک فارسی شعر میں فرماتے ہیں ؛
ایں چشمہ رواں کہ بخلق خدا دہم یک قطرہ ز بحر کمال محمد است
حضرت مسیح موعودؑ کے مال لٹانے سے ایک مطلب یہ بھی ہے کہ وہ روحانی مال اس قدر لٹائے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیںگے۔
حضرت مسیح موعودؑ نےجو بھی علوم و معارف لٹائے و ہ دراصل حضرت محمد مصطفے ﷺ کی بدولت ہیں ۔ان علوم ومعارف کے مطالعہ سے آنحضرت ﷺ کی اعلیٰ وارفع شان کا بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔ یہ علوم و معارف خداکی خاص تائید و نصرت سےاسلام کی عظمت رفتہ کو پھر سے قائم کرنے کے لئے لکھے گئے۔ روحانی خزائن کی صورت میں آپؑ کی کتب ایسے دلائل وبراہین پر مشتمل ہیں جو کسی بھی معترض کو ملزم وساکت کرسکتے ہیں ۔ان معرکۃالآراء کتب کو پڑھ کر زندہ خداسے روشناسی ہوجاتی ہے۔ ان کتب کا ہر ہر لفظ اورہر ہر سطر محبت الٰہی اورمحبت رسول سے معمور و مملوء ہے۔ یہ کتب محبت الٰہی اورمحبت رسول کو فروغ دیتی اور دلوں میں اسے جاگزیں کرتی ہیں۔یہ کتب ملّی خدمات کا بے مثال نمونہ ہیں۔بڑے بڑے کبار علماء آپ کی تبحر علمی کے قائل ہوئے۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے آپ کی کتاب براہین احمدیہ پر ریویو کرتے ہوئے لکھا ’’ہماری نظر میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالات کی نظرسے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی۔ ۔۔۔‘ (رسالہ اشاعۃ السنہ جلد 7نمبر6صفحہ169)
آپ کی وفات پر مولانا ابوالکلام آزاد نے آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھاکہ؛
’’۔ مرزا صاحب کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو گرانبار احسان رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی پہلی صف میں شامل
ہوکر اسلام کی طرف سے فرض مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یادگار چھوڑا جو اس وقت تک کہ مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے
اور حمایت اسلام کا جذبہ ان کے شعار قومی کا عنوان نظر آئے، قائم رہے گا۔ ‘ (اخبار ملت، لاہور۔ 7جنوری 1911ء)
آج خدام احمدیت کی یہ ذمہ دار ی ہے کہ اس روحانی اسلحہ سے لیس ہو کر نفس امارہ اور دیگرشیطانی طاقتوں کے مقابلے میں سینہ سپر ہوجائیں۔ جو اس الٰہی جام کو پئے گا اسکی روحانی زندگی یقیناًزندہ جاوید ہوجائے گی۔اس کی خوشخبری دیتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں؛
’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مر گئے مگر جو شخص میرے ہاتھ سے جام پئےگا جو مجھے دیا گیا ہے وہ ہرگز نہیں مرے گا۔وہ زندگی بخش باتیں جومیں کہتا ہوں اور وہ حکمت جو میرے منہ سے نکلتی ہے اگر کوئی اور بھی اس کی مانند کہہ سکتا ہے تو سمجھو کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں آیا لیکن اگر یہ حکمت اور معرفت جو مُردہ دلوں کیلئے آب حیات کا حکم رکھتی ہے دوسری جگہ سے نہیں مل سکتی توتمہارے پاس اس جُرم کا کوئی عذر نہیں کہ تم نے اُسکے سرچشمہ سے انکار کیا جو آسمان پر کھولا گیا زمین پر اسکو کوئی بند نہیں کر سکتا سو تم مقابلہ کیلئے جلدی نہ کرو اور دیدہ و دانستہ اس الزام کے نیچے اپنے تئیں داخل نہ کرو جو خدائے تعالیٰ فرماتاہے لَا تَــقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰىِٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـُٔوْلًا (بنی اسرائیل: 37)بدظنی اور بدگمانی میں حد سے زیادہ مت بڑھو ایسانہ ہو کہ تم اپنی باتوں سے پکڑے جاؤ اور پھر اس دکھ کے مقام میں تمہیں یہ کہنا پڑے کہ مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِ۔ ‘‘ (ازالہ اوہام،روحانی خزائن، جلد 3، صفحہ104)
ان خزائن روحانیہ سے بھر پور رنگ میں استفادے کی ترغیب دلاتےہوئے سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں؛
’’یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اس امام مہدی اورمسیح محمدی کو ماننے کی توفیق ملی اوران روحانی خزائن کا ہمیں وارث ٹھہرایا گیا۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم ان بابرکت تحریروں کا مطالعہ کریں تاکہ ہمارے دل اورہمارے سینے اورہمارے ذہن اس روشنی سے منور ہوجائیں کہ جس کے سامنے دجال کی تمام تاریکیاں کافور ہوجائیں ۔اللہ کرے کہ ہم اپنی نسلوں کی زندگیاں ان بابرکت تحریرات