ہے کتنا وسیع دیکھو تو دامانِ خلافت

Niyaz Ahmed Naik

May 07, 2026


اس وقت جماعت احمدیہ وہ واحد فرقہ ہے جس میں خلافت علیٰ منھاج النبوۃ کا آسمانی نظام آنحضورﷺ کی پیش گوئیوں کے مطابق قائم و دائم ہے۔ مختلف جمیعتوں اور طاقتوں نے اس دور میں خلافت کی تحریکیں چلائیں لیکن و ہ سب ناکام رہیں اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ خلیفہ خدا خود بناتاہے ۔ انسانی طاقت کااس کے قیام میں عمل دخل نہیں ہے ۔ اور اس دور میں اللہ تعالیٰ نے خلافت علیٰ منھاج النبوۃ کا قیام حضرت مرز ا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود کی وفات کے بعد۲۷مئی ۱۹۰۸ کو فرمایا۔جماعت احمدیہ وہ واحد جماعت ہے جس میں ایک عالمگیر واجب الاطاعت امام ہے ۔اس لئے حدیث نبوی ﷺ ید اللہ مع الجماعۃ کے مطابق اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت جماعت احمدیہ مسلمہ کے ساتھ ہے۔ جماعت احمدیہ مسلمہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے روحانی، علمی، قلبی اور ذہنی اتحاد قائم ہے جس کی واحد وجہ ہمارے درمیان ایک واجب الاطاعت خلیفہ کا موجود ہونا ہے۔یہ خدائی تائید اس جماعت کو کئی لحاظ سے حاصل ہے ۔بفضلہ تعالیٰ احمدیہ مسلم جماعت خلافت کی برکت سے اخوّت کی حسین لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔ اس عالمگیر اخوّت کا اظہار نہ صرف ہر ملک میں منعقد ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ میں بلکہ جلسہ سالانہ یوکے میں بڑی شان سے نظر آتا ہے جس میں ہر قوم رنگ نسل اور زبان کے افراد بشاشت بھرے چہروں اور محبت بھرے جذبات کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔

ایک دردمند وجود
خلافت کی بدولت ہمیں اللہ تعالٰی نے ایک دردمندامام عطافرمایاہے ۔وہ ہمارے لئے بالکل ویسے ہی اہم ہیں جیسے جسم کے لئے روح، وہ ہماری خاطر راتوں کو جاگ کر خدا کے حضور روتا ہے ۔ حضرت خلیفۃالمسیح کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا پیار ا وجود بخشا ہے جن کو ہماری فکر ہے اور ہماری ترقی و بہبود کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ہمارےا ور غیرو ں میں یہی فرق ہے کہ ہمارے درمیان ایک ہمارادرد رکھنے والا وجود ہے دوسروں کے لئے ایساکوئی وجود نہیں ہے۔حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ للہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں کہ
کونسادنیوی لیڈر ہے جوبیماروں کے لئے دعائیں بھی کرتاہو۔کو نسالیڈر ہے جو اپنی قوم کی بچیوں کے رشتوں کے لئے بے چین اور انکے لئے دعاکرتاہو۔کونسالیڈر ہے جس کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہو۔۔۔۔دنیا کاکوئی ملک نہیں جہاں رات سونے سے پہلے چشم تصور میں مَیں نہ پہنچتاہوں اورا نکے لئے سوتے وقت بھی اور جاگتے وقت بھی دعا نہ ہو۔یہ میں باتیں اس لئے نہیں بتا رہا کہ کوئی احسان ہے ۔یہ میرا فرض ہے۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ اس سے بڑھ کر میں فرض کو اداکرنے والابنوں ۔ (خطبہ جمعہ فرمودہ ۶ جون ۲۰۱۴)

خلافت کی اطاعت میں ہی ترقیات کا راز مضمرہے
خلافت حقہ اسلامیہ کا ربانی سلسلہ ہم سے یہ تقاضا کرتاہے کہ ہم اس عظیم الشان نعمت خداوندی کی قدر کریں اسکی اہمیت و افادیت کو اپنے قول و عمل سے اجاگر کرتے رہیں ۔اطاعت خلافت میں یہ بات شامل ہے کہ جب خلیفہ کے منہ سے کو ئی بات نکلے تو ہم سمعنا و اطعنا کہتے ہوئے اس پر لبیک کہنے والے ہوں۔خلیفۃالمسیح کی کامل اطاعت وفرمانبرداری میں ہی ہماری تمام ترقیات کا راز مضمر ہے۔ایک خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا
ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہیے کہ…خلافت کے لیے دعائیں کریں تاکہ خلافت کی برکات آپ میں ہمیشہ قائم رہیں…اپنے اند ر خاص تبدیلیاں پیدا کریں۔ پہلے سے بڑھ کر ایمان و اخلاص میں ترقی کریں…اب احمدیت کا علمبردار وہی ہے جو نیک اعمال کرنے والا ہے اور خلافت سے چمٹا رہنے والا ہے۔‘‘(خطبہ جمعہ فرمودہ 27؍مئی2005ء مطبوعہ ال انٹرنیشنل10؍جون2005ءصفحہ8)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ساری دنیا کو خلافت احمدیہ کے سایہ تلے جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ خلافت نہ مشرقی ہے نہ مغربی بلکہ یہ عالمگیر ہے ۔اور ہر ایک کی فلاح و بہبود کے لئے آواز اُٹھاتی ہے ۔

ہر ایک کو اس سائے میں ملتی ہیں پناہیں

ہے کتنا وسیع دیکھو تو دامان خلافت

 آتھر مکرم نیاز احمد نائک صاحب اس وقت بطور صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت
 اور بطور اُستاد جامعہ احمدیہ قادیان خدمت بجا لا رہے ہیں

Leave a Reply

تازہ ترین

متعلقہ پوسٹس

ہے کتنا وسیع دیکھو تو دامانِ خلافت

اپنے اندر خاص تبدیلیاں پیدا کریں۔ پہلے سے بڑھ کر ایمان و اخلاص میں ترقی کریں…اب احمدیت کا علمبردار وہی ہے جو نیک اعمال کرنے والا ہے اور خلافت سے چمٹا رہنے والا ہے

نور کا راز

ایک دن کی بات ہے، 12 سالہ احمد اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے اپنے ابو سے ایک دن پہلے سوال کیا تھا:

سائنس کا سفر یونان سے بغداد تک

لفظ ’’ سائنس‘‘لاطینی زبان سے ماخوذ ہے، جس کے لغوی معنی ’’ علم‘‘کے ہیں۔ سائنس دراصل کائنات اور فطرت میں موجود قوانین وحقائق کے دریافت