سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ فرماتے ہیں:جو کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے اس کو اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا کہ ثواب اس پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے اور اس کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں ہوتا۔
(صحیح مسلم، کتاب العلم باب من سنّ سنۃ حسنۃ … الخ حدیث 6804)
اسی طرح آپ ﷺنے ایک موقع پر حضرت علیؓ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :بخدا تیرے ذریعہ ایک آدمی کا ہدایت پا جانا تیرے لئے اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے بہتر ہے۔
(صحیح بخاری، کتاب الجہاد باب من اختار الغزو بعد البناء حدیث 2942)