حضرت امام مہدی و مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’یاد رکھو جو شخص سختی کرتا ہے اور غضب میں آجاتا ہے اس کی زبان سے معارف اور حکمت کی باتیں ہرگز نہیں نکل سکتیں۔ وہ دل حکمت کی باتوں سے محروم کیا جاتا ہے جو اپنے مقابل کے سامنے جلدی طیش میں آ کر آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔ گندہ دہن اور بے لگام کے ہونٹ لطائف کے چشمے سے بے نصیب اور محروم کئے جاتے ہیں۔غضب اور حکمت دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔ جو مغلوب الغضب ہوتا ہے اس کی عقل موٹی اور فہم کند ہوتا ہے۔ اس کو کبھی کسی میدان میں غلبہ اور نصرت نہیں دیے جاتے۔ غضب نصف جنون ہے جب یہ زیادہ بھڑکتا ہے تو پُورا جنون ہو سکتا ہے۔‘‘(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 126-127۔ ایڈیشن 1984ء)

ضلع شوپیان کشمیر کے سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ کا شاندار انعقاد
مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ضلع شوپیان کشمیر کادو روزہ سالانہ اجتماع مؤرخہ5تا 6اگست 2023بروز ہفتہ و اتوار جماعت احمدیہ ریشی نگر میں منعقد کیاگیا۔نماز تہجد و نماز فجر