آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے بہت ناز اٹھاتے تھے۔ ایک دفعہ ان سے فرمانے لگے کہ عائشہ رضی اللہ عنھا میں تمہاری ناراضگی اور خوشی کو خوب پہچانتا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے عرض کیا وہ کیسے؟ فرمایا جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو اپنی گفتگو میں رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہہ کر قسم کھاتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو رب ابراہیم علیہ السلام کہہ کر بات کرتی ہو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ تو ٹھیک ہے مگر بس میں صرف زبان سے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام چھیڑتی ہوں۔
(خلاصہ ازبخاری، کتاب النکاح باب غیرۃ النساء و وجد ھن)