وَعَنْ عَلِی رَضِی اللہ عَنْهُ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللہ صَلَّى اللہ عَلَیهِ وَسَلَّم
’’ یخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ النَّهْرِ یقَالُ لَهُ الْحَارِثُ حَرَّاثٌ عَلَى مُقَدِّمَتِهِ رَجُلٌ یقَالُ لَهُ مَنْصُورٌ یوَطِّنُ أَوْ یمَكِّنُ لِآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا مَكَّنَتْ قُرَیشٌ لِرَسُولِ اللہ وَجَبَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ نَصْرُهُ – أَوْ قَالَ: إِجَابَتُهُ –
(مشکوٰة المصابیح حدیث نمبر:5458)
ترجمہ:
حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ وراء النہر سے حارث نامی شخص کا ظہور ہو گا، وہ کھیتی کرنے والا ہو گا، اس کے اول دستے پر منصور نامی شخص ہو گا، وہ آلِ محمد (ﷺ) کو جگہ اور اختیار واقتدار دے گا جس طرح قریش نے رسول اللہ ﷺ کو اقتدار و اختیار دیا، اس کی مدد کرنا یا اس کی بات ماننا ہر مومن پر واجب ہے۔‘‘