عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍورَضِی اللہُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَیهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ أَنْ یلْعَنَ الرَّجُلُ وَالِدَیهِ قِیلَ، یا رَسُولَ اللہِ، وَكَیفَ یلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَیهِ؟ قَالَ: یسُبُّ الرَّجُلُ أَبَا الرَّجُلِ فَیسُبُّ أَبَاهُ وَیسُبُّ أُمَّهُ.
(صحیح بخاری، کتاب الادب، حدیث نمبر 5973)
عبداللہ بن عمر وؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً سب سے بڑے گناہوں میں سے یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت بھیجے۔ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! کوئی شخص اپنے ہی والدین پر کیسے لعنت بھیجے گا؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ شخص دوسرے کے باپ کو برا بھلا کہے گا تو دوسرا بھی اس کے باپ کو اور اس کی ماں کو برا بھلا کہے گا۔