خلافت علی منہاج النبوۃ کے متعلق پیشگوئی


قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَیهِ وَسَلَّمَ تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِیكُمْ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ یرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ یرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلیٰ مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ یرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ اللہُ أَنْ یرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا عَاضًّا فَیكُونُ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ یكُونَ ثُمَّ یرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ یرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِیةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ یرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ یرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلیٰ مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ
 

(مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحہ ۲۸۵، حدیث النعمان بن بشیر عن النبیﷺ روایت نمبر ۱۸۵۹۶، عالم الکتب بیروت ۱۹۹۸ء)

ترجمہ:

 

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا تمہارے درمیان نبوت موجود رہے گی پھر اللہ اسے اٹھانا چاہئے گا تو اٹھالے گا پھر طریقہ نبوت پر گامزن خلافت ہوگی اور وہ بھی اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا پھر اللہ اسے اٹھانا چاہئے گا تو اٹھالے گا پھر کاٹ کھانے والی حکومت ہوگی اور وہ بھی اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا پھر اللہ اسے اٹھانا چاہئے گا تو اٹھالے گا اس کے بعد ظلم کی حکومت ہوگی اور وہ بھی اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا پھر اللہ اسے اٹھانا چاہئے گا تو اٹھالے گا پھر طریقہ نبوت پر گامزن خلافت آجائے گی پھر نبی کریم ﷺ خاموش ہوگئے۔

 

تازہ ترین

متعلقہ پوسٹس

سب کے حقوق برابر ہيں

ایک دن کاشف اپنے اسکول کے میدان میں دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔ وہ سب ہنسی خوشی کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک

اسلام میں عورتوں کے حقوق

رکھ پیش نظر وہ وقت بہن جب زندہ گاڑی جاتی تھی گھر کی دیواریں روتی تھیں جب دنیا میں تو آتی تھی گویا تو کنکر