حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ
عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنِی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ،
قَالَ: حَدَّثَنِی أَبِی، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ،
عَنِ النَّبِی صَلَّى اللہُ عَلَیهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَنَا وَكَافِلُ
الْیتِیمِ فِی الْجَنَّةِ هَكَذَاوَقَالَ: بِإِصْبَعَیهِ السَّبابةِ
وَالْوُسْطَى.
(صحیح بخاری کتاب الادب حدیث نمبر 6005)
ترجمہ: ہم سے عبداللہ بن
عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبد العزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، کہا کہ
مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سہل بن سعد ؓ سے سنا، ان سے نبی کریم
ﷺ نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش
کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ نے شہادت اور درمیانی انگلیوں کے اشارہ سے
(قرب کو) بتایا۔