قرآن کریم – اگست ۲۰۲۰

قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ

(آل عمران32)

ترجمہ: تُو کہہ دے کہ اگر تم اللّٰہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللّٰہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور اللّٰہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے وال ہے۔

وَقَضٰى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا                                         

(بنی اسرائیل24-25)

ترجمہ:۔ اور تىرے ربّ نے فىصلہ صادر کردىا ہے کہ تم اُس کے سوا کسى کى عبادت نہ کرو اور والدىن سے احسان کا سلوک کرو اگر ان دونوں مىں سے کوئى اىک تىرے پاس بڑھاپے کى عمر کو پہنچے ىا وہ دونوں ہى، تو اُنہىں اُف تک نہ کہہ اور انہىں ڈانٹ نہىں اور انہىں نرمى اور عزت کے ساتھ مخاطب کراور ان دونوں کے لئے رحم سے عجز کا  پَرجُھکا دے اور کہہ کہ اے مىرے ربّ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن مىں مىرى تربىت کى۔

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللہَ بِهٖ عَلِيمٌ (آل عمران 93)

ترجمہ:۔ تم ہرگز نىکى کو پا نہىں سکو گے ىہاں تک کہ تم اُن چىزوں مىں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو اور تم جو کچھ بھى خرچ کرتے ہو تو ىقىناً اللّٰہ اس کو خوب جانتا ہے۔

تازہ ترین

متعلقہ پوسٹس

نور کا راز

ایک دن کی بات ہے، 12 سالہ احمد اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے اپنے ابو سے ایک دن پہلے سوال کیا تھا:

سائنس کا سفر یونان سے بغداد تک

لفظ ’’ سائنس‘‘لاطینی زبان سے ماخوذ ہے، جس کے لغوی معنی ’’ علم‘‘کے ہیں۔ سائنس دراصل کائنات اور فطرت میں موجود قوانین وحقائق کے دریافت

علم حاصل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں : ’’ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ دعا سکھا