سیدناحضرت امیرالمؤمنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 127 ویں جلسہ سالانہ قادیان کے لئے مؤرخہ 24۔23اور25 دسمبر 2022ء(بروزجمعہ ،ہفتہ ،اتوار) کی تاریخوں کی منظوری مرحمت فرمائی ہے ۔احباب جماعت ابھی سے دعاؤں کے ساتھ اس مبارک جلسہ کی نیت کرے کے تیاری شروع کردیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس للہی جلسہ سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔اس جلسہ سالانہ کی ہر لحاظ سے کامیابی اور بابرکت ہونے نیز سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بننے کے لئے دعائیں جاری رکھیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔(ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ
اور جو موجودہ وقت کے تقاضے ہیں اس کے مطابق خلیفۂ وقت رہنمائی کرتا ہے۔ اس لیے وہ دور جب ختم ہو جائے اور جب نئے خلیفہ کا انتخاب ہو جائےاور نئے خلیفہ کو اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عطا فرما دے تو پھر اس کے مطابق ہی چلنا ہوگا جس طرح وہ رہنمائی کرے

