امسال مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ضلع کولگام زون بی و اننت ناگ کشمیر کادو روزہ سالانہ اجتماع مؤرخہ19تا 20اگست 2023بروز ہفتہ و اتوار جماعت احمدیہ ناصر آباد میں منعقد کیاگیا۔اس اجتماع میں مجموعی طور پر 850خدام ، 200اطفال اور150 انصارمجموعی طور پر تقریباً 1200 افراد کو شمولیت کا شرف حاصل ہوا ۔
امسال مہمان خصوصی کے طور پر مکرم فاروق احمد ناصر صاحب مبلغ انچارج ضلع کولگام اجتماع میں شریک تھے ۔نیزمکرم راجہ طارق احمد صاحب امیر ضلع اننت ناگ اورمکرم سید عبد الشکور صاحب امیر ضلع کولگام زون اے اور وادی کشمیر کے اکثر واقفین زندگی بھی اجتماع میں بطور مہمانان شریک ہوئے ۔
مؤرخہ 19اگست کوحسب روایت پرچم کشائی کے بعد افتتاحی تقریب عمل میں لائی گئی ۔دونوں دن مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے خدام و اطفال کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔مقابلہ جات کے علاوہ امسال خدام کے تعلیمی و تربیتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
علاوہ ازیں اطفال کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں خطوط لکھنے کی اہمیت اور خطوط لکھنے کا طریقہ سکھانے کے لئے خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 20اگست 2023 کی شام کو مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ضلع کولگام زون بی و اننت ناگ کشمیر کا یہ اجتماع روایات کے مطابق اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ الحمدللہ(رپورٹ از طیب امین گوہر ضلع قائد کولگام زون B)
ميدانِ تبليغ ميں تائيد و نصرت کےايمان افروز ذاتي واقعات
از مولانا غلام نبي نياز صاحب سابق مبلغ انچارج سري نگر کشميرادارت مشکوٰة نے احقر کو ارشاد فرمايا ہے کہ مذکورہ موضوع پر کچھ تحرير