جملہ مجالس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ بھارت 2022 ء کے لئے سیدناحضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت مؤرخہ 21،22،23 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ ،ہفتہ ،اتوارکی تاریخوں کی منظوری عنایت فرمائی ہے ۔الحمد للہ۔جملہ ضلعی ومقامی قائدین کرام اور اراکین مجالس خدام و اطفال سے درخواست ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں شمولیت کے لئے ابھی سے نیت کرکے تیاری شروع کردیں اور قائدین کرام اپنی مجالس سے زیادہ سے زیادہ خدام و اطفال کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ یہ اجتماع مجلس کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور انڈیا کی جملہ مجالس سے زیادہ سے زدیادہ خدام واطفال کو اس بابرکت اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق وسعادت عطا فرمائے۔آمین۔(صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت)