مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ضلع شوپیان کشمیر کادو روزہ سالانہ اجتماع مؤرخہ5تا 6اگست 2023بروز ہفتہ و اتوار جماعت احمدیہ ریشی نگر میں منعقد کیاگیا۔نماز تہجد و نماز فجر کی ا دائیگی اور خصوصی درس کے بعد صحابہ حضرت مسیح موعود ؑ کے مزار پر اجتماعی دعا کروائی گئی ۔اس کے بعد شاملین کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
امسال مکرم ظہور احمد خان صاحب مبلغ سلسلہ حسب منظوری مہمان خصوصی اور نمائندہ صدر مجلس کے طور پر شامل ہوئے۔نیزمکرم طاہر احمد شاہ صاحب امیر ضلع شوپیان اورمکرم لئیق احمد صاحب ضلعی قائد شوپیان اور مکرم خورشید احمد گنائی صاحب امیر مقامی ریشی نگر اور مکرم الطاف احمد نایک صاحب مبلغ انچارج ضلع بھی اجتماع میں بطور مہمانان شریک ہوئے ۔
مؤرخہ 5اگست کوٹھیک 9 بجے حسب روایت پرچم کشائی کے بعد افتتاحی تقریب عمل میں لائی گئی ۔دونوں دن مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ اس اجتماع میں مجموعی طور پر 700خدام و اطفال نے شمولیت کی ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 6؍اگست 2023 کی شام کو ٹھیک پانچ بجے اختتامی تقریب شروع ہوئی جو کہ زیر صدارت محترم طاہر احمد شاہ صاحب امیر ضلع شوپیان منعقد ہوئی ۔اختتامی تقریب کے آخر پر تقریب تقسیم انعامات بھی عمل میں لائی گئی ۔ جس میں مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے خدام و اطفال کو انعامات سے نوازا گیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ضلع شوپیان کا یہ بابرکت اجتماع پوری شان کے ساتھ بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوا ۔ الحمدللہ
ميدانِ تبليغ ميں تائيد و نصرت کےايمان افروز ذاتي واقعات
از مولانا غلام نبي نياز صاحب سابق مبلغ انچارج سري نگر کشميرادارت مشکوٰة نے احقر کو ارشاد فرمايا ہے کہ مذکورہ موضوع پر کچھ تحرير
This Post Has One Comment
Mashallah Allah tala hum sab ko jammat ki khidmat krne ki tawfeeq dai ameen
Comments are closed.